نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان جب کہیں گے پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دیں گے:کامل علی آغا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ق لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلیاں توڑنے میں تاخیر کا مشورہ دے کر صرف اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، مشورہ ایک رائے تھی، ماننا یا نہ ماننا عمران خان کی مرضی ہے۔کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے بچے اب انہیں اپنے اپنے سیاسی مؤقف سے نہیں ہٹنے دیں گے، اور انہیں دوبارہ مل بیٹھنے نہیں دیں گے۔کامل علی آغا نے مزید کہا کہ ق لیگ آئندہ الیکشن بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر لڑے گی۔