نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو نوٹس، غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ اعظم سواتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین سے جواب طلب کرے۔یاد رہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی سمیت چار فارم ہاؤسز سیل کر دیئے تھے۔غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کے شوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کئے گئے حکم امتناعی کے خارج ہونے پرپی ٹی آئی کے سینیٹراعظم سواتی کے فارم ہاؤس نمبر 71 سمیت 4 فارم ہاؤسز نمبر 34، 35 اور 13 کوسیل کر دیا گیا تھا۔