بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے ثقلین مشتاق سے معاہد ہ کرلیا ہے اور اس کا آغاز یکم فروری سے ہوگیا ہے۔بورڈ نے ثقلین کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک بولنگ کوچ مقرر کیا ہے تاہم اس ایونٹ کے بعد ان کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی۔ ثقلین مشتاق پاکستان 15لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کے عوض ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ مقرر ہوئے ہیں ۔
Next Post
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 14رکنی سری لنکن ویمن اسکواڈ کا اعلان
Sat Feb 15 , 2014
کولمبو: سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔سشیکا لاسروردھنے ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ چماری اتاپتو نائب کپتا ن ہوں گی ۔ سری لنکن ٹیم کو گروپ بی میں انگلینڈ ،ویسٹ انڈیز […]

