جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں: عمر سرفراز چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی) سابق گورنر اور مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل سب جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں، 13 جماعتی کرپٹ ٹولے کو پہلی مرتبہ عوامی حمایت کے حامل لیڈر سے پالا پڑا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کے اوسان خطا ہو چکے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل سب جماعتیں محلاتی سازشوں کی پیداوار ہیں۔ پی ڈی ایم ٹولے کی انتخابات سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں، 13 جماعتی کرپٹ ٹولے کو پہلی مرتبہ عوامی حمایت کے حامل لیڈر عمران خان سے پالا پڑا ہے، پہلی مرتبہ عمران خان نے پی ڈی ایم ٹولے کی باری باری کے اقتدار کے کھیل کا پردہ فاش کیا۔