جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لکی مروت،تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 زخمی

لکی مروت(پی پی آ ئی)لکی مروت میں نئے قائم شدہ تھانہ برگی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید،4 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔یاد رہے کہ علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کر کے قتل کیا گیا تھا، گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔