جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم الیکشن کے لئے ہر دم تیار ہیں: حمزہ شہبا ز لیکن ایک شخص کی تسکینِ انا کیلئے اٹھائے قدم کا راستہ روکا جائے گا

لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی اداروں پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیگی رہنما حمزہ شہباز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کو سیاسی ومعاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے،اداروں پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہر چال کا سیاسی و قانونی جواب دیا جائے گا۔ہم الیکشن کے لئے ہر دم تیار لیکن ایک شخص کی تسکینِ انا کے لئے اٹھائے قدم کا راستہ روکا جائے گا۔