اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں کورونا وائر س کے مثبت کیسزمیں وا ضع کمی آ گئی۔ گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے صرف13مثبت کیسزرپورٹ ہو ئے جبکہ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 262ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض بھی جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Next Post
ہم الیکشن کے لئے ہر دم تیار ہیں: حمزہ شہبا ز لیکن ایک شخص کی تسکینِ انا کیلئے اٹھائے قدم کا راستہ روکا جائے گا
Sun Dec 18 , 2022
لندن(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی اداروں پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔لیگی رہنما حمزہ شہباز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کو سیاسی ومعاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے […]