ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنیکی تیاریاں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاق میں حکمران اتحاد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنیکی تیاریاں شروع کردیں۔وفاق میں حکمران اتحاد نے مرزا محمدآفریدی کو سیاسی دغابازی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنیکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔مرزا محمد آفریدی کی ن لیگ چھوڑے بغیر پی ٹی آئی میں شمولیت کو بنیاد بنایا جائے گا، جب کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمدآفریدی نے آذاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن جیت کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم پھر انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے لڑا اور اس وقت کی حکمران جماعت کی حمایت سے کامیاب ہو گئے تھے۔ذرائع کے مطابق مرزا آفریدی نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں تاحال جمع نہیں کرایا، اس لئے ان کے خلاف نااہلی ریفرنس میں پارٹی چھوڑے بغیر دوسری جماعت سے الیکشن لڑنے کو ہی جواز بنایا جائیگا۔
اتحادی جماعتوں نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

Next Post

مودی انتہا پسندی اور فسطائیت کو فروغ دے رہے ہیں: شازیہ مری

Sun Dec 18 , 2022
کراچی(پی پی آئی)وفاقی وزیر سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جبکہ بھارتی میڈیا میں کچھ عناصر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب […]