جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول نے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا کردنیا کے امن پسندلوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے:طاہر اشرفی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ م طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھا کر دنیاکے امن پسندلوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔اپنے ایک بیان میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گجرات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بربریت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کودنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور یہاں تک کہ نچلی ذات کے ہندوؤں کے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی عوام پر زوردیا کہ وہ معصوم لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے کے وزیر اعظم مودی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے نظریے کے خلاف احتجاج کریں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم کو روکنے اور انہیں جینے کا حق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔