جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ممبران کا استعفوں کی تصدیق کیلئے ازخود سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبران قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ازخود اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر ازخود اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی قیادت بدھ یا جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے پر غور کر رہی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی مشاورت میں حتمی تاریخ کی منظوری دیں گے، پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط پر تاحال کوئی جواب نہ ملنے پر کیا، پارٹی کے نائب چیئرمین محمود قریشی نے کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت مانگا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں استعفوں کی تصدیق کے لئے وقت نہیں دیا، اب ہم خود تاریخ کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے پیش ہو جائیں گے، سپیکر آفس کو آگاہ کر دیا جائے گا کہ پی ٹی آئی اراکین کس تاریخ کو خود پیش ہونے کے لئے آ رہے ہیں۔