کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت میں یکدم 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے کہ شہر میں آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے، اور فی کلو آٹے کی قیمت میں 20 روپے کا غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔قیمت میں اضافے کے نتیجے میں فی کلو ریٹیل قیمت 110 سے بڑھ کر 130 روپے تک جاپہنچی ہے، چکی اور فائن آٹا دونوں کی قیمتیں برابر ہوگئی ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا ہے، اور ہول سیل مارکیٹ میں گندم کے دام مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Next Post
اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان، وزیر اعظم شہبازشریف کا نوازشریف سے رابطہ
Sun Dec 18 , 2022
اسلام آ باد/لندن(پی پی آ ئی)عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے نوازشریف سے رابطہ کیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختون خوا اور پنجاب کی اسمبلیاں آئندہ جمعہ 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس […]
