نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑھتی قتل و غارتگری سے کراچی کا ہر شہری پریشان اور خوف زدہ ہے:مولاناعبدالرحمن سلفی اگر پولیس ناکام ہوچکی ہے اورشہریوں کی حفاظت کیلئے فوج کی ضرورت ہے تو فوج بلائی جائے جماعت غربا اہلحدیث نے قیام امن کیلئے جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کی حمایت کردی

کراچی (پی پی آئی) جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے امیرمولاناعبدالرحمن سلفی نے کراچی میں قیام امن کیلئے جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کی حمایت کر تے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران بیگناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق مولانا عبدالرحمن سلفی نے حالیہ وارداتوں میں کورنگی کے22سالہ اظہر اور موبائیل چھیننے کے دوران این۔ ای۔ ڈی یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم بلال کے جاں بحق ہونے کو حخومت کی نا اہلی قرار دیااور کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات میں اب ہمارے بچوں کی جانیں بھی محفوظ نہیں مولانا عبدالرحمن سلفی نے گورنر وزیراعلی آئی جی سندھ سے کہا آپ لوگوں کیذمہ داری ہے سارے کام چھوڑ کر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ورنہ استعفیٰ دے دیں اور اگر پولیس ناکام ہوچکی ہے اورشہریوں کی حفاظت کیلئے فوج کی ضرورت ہے تو فوج بلائی جائے