لسبیلہ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے کم از کم چار بچے ہلاک ہوگئے ہیں اور اس وبا سے بچاؤ کے لیے ضلعے میں ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان اقدامات کے تحت علاقے میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں۔خسرے سے متاثرہ علاقے ضلعی ہیلتھ کوارٹر ہسپتال اْوتھل سے شمال مغرب میں تقریباً 35 کلومیٹر دور ہے۔ پی پی آئی کے مطابق سات دن کے دوران خسرے کے چھ طبی طور پر تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں سے دو سے زیادہ متاثرہ بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اْوتھل لایا گیا جبکہ دیگرکوعلاج اور ادویات موقع پر فراہم کی گئیں اور تین کے نمونے حاصل کیے گئے۔ جنہیں قومی صحت کے ادارے آئی این ایچ لیب اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔
Next Post
بلوچستان میں خسرے کی وبا کاوزیر اعلیٰعبدالقدوس بزنجو نے نوٹس لے لیا
Mon Dec 19 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں خسرے کی وبا کاوزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نوٹس لیا ہے اور پی پی آئی کے مطابق ضلعی ہیلتھ آفیسر لسبیلہ کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں وبا کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اور تمام ضروری طبی عملے کی متاثرہ علاقوں میں موجودگی کو یقینی بنانے کی […]