کراچی(پی پی آئی)سندھ کے سابق گورنر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل نے توشہ خانے سے تحائف لینے والے تمام افراد کے نام عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر عمران خان کی توشہ خانہ کی تفصیلات عام کی جا سکتی ہیں تو باقی لوگوں کی کیوں نہیں؟انہوں نے حکومتی وکیل کی منطق کو ’عجیب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے قانون الگ اور دیگر کے لیے الگ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’سب پبلک سرونٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہییں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
Next Post
لسبیلہ میں خسرے کی وبا،4 بچے ہلاک، آگاہی مہم اور ویکسی نیشن شروع
Mon Dec 19 , 2022
لسبیلہ (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے کم از کم چار بچے ہلاک ہوگئے ہیں اور اس وبا سے بچاؤ کے لیے ضلعے میں ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان اقدامات کے تحت علاقے میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں۔خسرے سے متاثرہ علاقے ضلعی ہیلتھ کوارٹر ہسپتال […]