اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ 5 ماہ کے دوران صرف خوراک پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ خرچ

کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں اشیائے خورو نوش کی درآمدات میں 237 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال (23-2022) کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران جولائی سے نومبر خوراک کے درآمدی بل میں گزشتہ برس کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1.63 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔پی پی آئی کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران خوراک کی درآمد پر مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ خرچ ہوا، گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 6 کروڑ 53 لاکھ ڈالر یعنی 237 ارب روپے اضافی خوراک درآمد کی گئی۔

Next Post

پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل،سوچ بچار اور چالیں جاری انتظار کرو اور دیکھو: زرداری کا وزیراعظم شہبازشریف کومشورہ چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو پرویز الہیٰ سے رابطہ کا عندیہ

Mon Dec 19 , 2022
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کونتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل ہے، اور فریقین کی سوچ بچار اور چالیں جاری ہیں، جب کہ ملاقاتوں کے دور بھی چل رہے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے ایم پی ایز کولاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی […]