کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں: بلاول بھٹو

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ نے پورے خطے کی معیشت کو متاثر کیا، عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد عالمی براداری کے تعاون کی ضرورت ہے، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں ہیں، عمران خان کا الیکشن کی بات کرنا انتہائی بدقسمتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بلاجواز احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمان مودی حکومت کے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، مودی حکومت گجرات میں انتہائی مظالم ڈھا رہی ہے،مودی کی جماعت نے میرے سر کی قیمت لگا دی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں نے بھارتی وزیر اعظم کے بارے جو کہا وہ درست کہا۔