واشنگٹن (پی پی آ ئی) امریکی ترجمان محکہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابقامریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان امریکا کا پارٹنر ہے۔پاکستان اور بھارت کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، اپنے شراکت داروں کے درمیان تناؤ کم کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ کشمیر پر دونوں ملکوں کو مل کر بات چیت کرنا ہوگی،ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
Next Post
موجودہ صورتحال میں قبل از وقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں: بلاول بھٹو
Tue Dec 20 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ نے پورے خطے کی معیشت کو متاثر کیا، عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد عالمی براداری کے تعاون کی ضرورت […]