کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں بھاری سرمایہ کاری، مودی حکو مت کے دعوے جھوٹے ثابت ہو ئے ہیں:محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں گزشتہ پانچ برس کے دوران مقبوضہ علاقے میں ہرسال کی گئی سرمایہ کاری کے حکومتی اعدادوشمار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی طرف سے 370کی منسوخی کے بعدمقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوؤں کے باوجودحکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2017-18میں 840کروڑ کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ 2021-22میں صرف 376 کروڑکی سرمایہ کی گئی ہے۔ انہوں ٹویٹ میں مزید کہاکہ جھوٹ کے کوئی پیر نہیں ہوتے۔