پی ڈی ایم کی پیشکش قبول نہیں: مونس الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے کسی بھی پیشکش کو قبول نہیں کریں گے۔بعض حلقوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ہے تاہم مسلم لیگ ن یا دیگر جماعتوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروا دی ہیں۔گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس بھی کر دی ہے اور اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں جمعے کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Next Post

بھارت میں میرے سر کی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے:بلاول بھٹو

Tue Dec 20 , 2022
واشنگٹن(پی پی آ ئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی […]