واشنگٹن(پی پی آ ئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے، اپنے بیان پر قائم ہوں، مودی گجرات کا قصائی ہے۔ بھارت میں میرے سر کی قیمت دو کروڑ روپے لگائی گئی ہے، اس سے ثابت ہوا کہ میں نے جو کہا تھا وہ درست ہے، مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے۔واضح رہے اقوام متحدہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیر اعظم ہے۔
Next Post
مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے: اسحا ق ڈار اگر الیکشن کمیشن مردم شماری مکمل کرلے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں
Tue Dec 20 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے تو تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گی، پرویز الٰہی کے بیان سے نہیں لگ رہا […]
