اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے تو تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہوں گی، پرویز الٰہی کے بیان سے نہیں لگ رہا وہ اور عمران خان ایک پیج پر ہیں۔نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے تو ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، الیکشن کرانے کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے معاملات کو دیکھنا ہے، الیکشن کمیشن کو فینڈز دینے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، گزشتہ حکومت میں تباہی ہوئی ہم اس کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ہمارے پاس کوئی جادو نہیں کہ ایکدم سے ہر چیز کو ٹھیک کر دیں، معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے ہم ٹو تھرڈ میجورٹی لیکر پنجاب حاصل کرسکتے ہیں، الیکشن کب ہونا ہے، یہ فیصلہ الیکشن کمشنر نے کرنا ہے، اگر الیکشن کمیشن مردم شماری مکمل کرلے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، میری ذارتی رائے میں مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، پچھلی مردم شماری کے حوالے سے سندھ، بلوچستان نے بڑے سیریس تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، اگر عدالت اجازت یا الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے تو تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تیار ہوں گی۔
Next Post
عمران کی مقبولیت کے ڈر سے پی ڈی ایم جمہوری عمل سے بھاگ رہی ہے: مسرت جمشید
Tue Dec 20 , 2022
لاہور(پی پی آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کسی کی کوئی دورائے نہیں ہے، اسی لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں جمہوری عمل سے بھاگ رہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ کبھی فیک آڈیوز لے آتے ہیں، کبھی گھڑی […]