سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لسبیلہ،سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی

لسبیلہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے شہرلسبیلہ میں سلنڈر دھماکے کے 10 زخمی کراچی کے سول اسپتال میں جاں بحق ہو گئے۔ایم ایس ڈاکٹر روبینہ کے مطابق حادثے میں دوران علاج جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 15 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایم ایس کے مطابق سول ہسپتال برنس وارڈ میں 26زخمیوں کو لایا گیا تھا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، تمام زخمی 70 سے 90 فیصد جل چکے ہیں۔پولیس کے مطابق منی بس اسٹاپ چونگی کے قریب ایک دکان میں گزشتہ روز سلنڈر کے خوفناک دھماکے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے25 افراد شدید جھلس گئے تھے جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے اور دیگر ذرائع سے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ زخمی برنس سینٹر میں زیر علاج تھے جن میں سے 10 متاثرین منگل کی صبح تک دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 23 سالہ محمد اقبال، 32 سالہ ہدایت اللہ، 30 سالہ منظور، 27 سالہ برکت علی، 18 سالہ محمد یونس، 34 سالہ ظہور احمد، 35 سالہ حاجی محمد عمر، 45 سالہ غلام سرور، 35 تلسی داس اور 26 سالہ مہیش کمار شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں اطراف کی 7 دکانیں ایک ہوٹل اور بازار میں کھڑی لگ بھگ 25 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔