ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پتوکی میں دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

پتوکی (پی پی آ ئی) لاہور سے اوکاڑہ جانے والی وین پتوکی میں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جن میں سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو کے مطابق خاندان کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔
دھند کے باعث دوسرا حادثہ بہاولنگر فتح پل کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے سکول جاتے بچے کو کچل دیا، حادثیمیں 13 سالہ احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیسں نے ڈمپر قبضہ میں لے لیا۔دوسری جا نب پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے سمندری تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔