ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ بھی بن سکتے ہیں: فہد حسین

لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے عندیہ دیا ہے کہ پرویزالٰہی پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ بھی بن سکتے ہیں۔نجی میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے کہا کہ مشاورتی عمل میں ہر ممکن آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر شام 4 بجے طلب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پرویز الہٰی اپنے پارٹی صدر اور اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں اور کچھ ہفتوں سے حکومتی اتحادی جماعتوں میں سنجیدہ نوعیت کے اختلافات ہو چکے۔دوسری جا نب معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر نے آرڈر جاری کردیا۔ پرویز الٰہی کو بدھ کو شام چار بجے اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں، کسی فرد واحد کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑ دے۔