سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان،چیک پوسٹ پر حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

پشاور(پی پی آ ئی) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا، پولیس نے بتا یا کہ 50 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق پولیس اورایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے دہشتگردکی لاش تحویل میں لے لی گئی ہے۔