پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلافف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ٖفیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہو ئی،معاون وکیل کی استدعا پر سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی، ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے معاون نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،معاون وکیل نے کہاکہ بیرسٹر علی ظفر مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکے، عدالت نے معاون وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں اس لیے اسے رکن قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے اپنے اختیار سے تجاوز کیا، نااہلی کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔