پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں سرمایہ کاری سے متعلق بھارتی حکومت کے اعداد و شمار دعوؤ ں کے برعکس ہیں: نیشنل کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ 05اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار بھاری سرمایہ کاری کے دعوے کی نفی کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کی جا نب سے جا ری بیان میں مودی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سرمایہ کاری کے اعدادوشمار پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعدادوشمار بھارتی حکومت کے دعوؤں کے برعکس ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ 05 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، اس سے بے روزگاری، ترقیاتی خسارہ اور انتظامی معاملات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ نمبر کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔ بے روزگاری اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ مودی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، 2017-18 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو 840.55 کروڑ روپے ملے۔