پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آ ئی ارکان کا اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے 22دسمبر کو قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے ارکان نے 22 دسمبر کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپنے ارکان کے استفعوں کی تصدیق کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے 123 ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے جمعرات (22 دسمبر) کو قومی اسمبلی جائیں گے۔ قومی اسمبلی جانے سے پہلے تمام ارکان اسمبلی اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس میں جمع ہوں گے۔قومی اسمبلی میں اپنے استفعوں کی تصدیق کرانے والے ارکان کی قیادت پارٹی کے وائس چیئرمین اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کریں گے۔