کوچنگ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ نہیں کیا: وقار یونس

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے چیف کوچ کے لئے درخواست دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ وقاریونس کاکہنا ہے کہ پی سی بی کا اشتہار دیکھنے کے بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کروں گا۔سابق کپتان اور فاسٹ بولراسے قبل بھی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ پی سی بی نے ایشیاکپ سے قبل وقاریونس کو دوبارہ کوچ مقررکرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم ان کا کہنا ہے کہ کسی نے کوئی وعدہ نہیں کیا تھا، اس لئے انہیں جاب نہ ملنے کا کوئی افسوس نہیں ہوا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست دینے کا اب تک فیصلہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی ریاست بنگال کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے، مگر اس سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جو ہونا تھا وہ ہو چکا اب ماضی کے بجائے مستقبل میں بہتری کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر نی چاہئے۔

Next Post

برازیل اورارجنٹیناکی فٹ بال ٹیمیں بیجنگ میں آمنے سامنے

Fri Apr 18 , 2014
ریو ڈی جینیرو: برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فٹ بال میچ ہوگا۔ برازیل فٹ بال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ رواں برس اکتوبر میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ارجنٹینا کے خلاف داس امریکاز ٹرافی کا میچ 2008کے اولمپک شہر میں ہو گا۔برازیلین فٹ بال ٹیم کا زیمبیا کے خلا ف 2-0کی فتح کے […]