پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے 18لیگی اراکین کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

لاہور (پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 18ممبر صوبائی اسمبلی کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے، جسٹس شاہد بلال نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی اراکین اسمبلی پر اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا رکھی ہے، جبکہ گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے، اس لیے اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں سپیکر ا ن ارکان کو اسمبلی سیشن میں شرکت کی اجازت دیں گے؟، جس پر وکیل نے کہا کہ سپیکر رولز کے مطابق اسمبلی کو چلاتے ہیں، جسٹس شاہدبلال حسن نے کہا کہ کچھ دیر میں فیصلہ سناتے ہیں، اس نقطے پرفیصلہ محفوظ کر رہے کہ ارکان کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں، یا نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی؟ وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ،سپیکر اورڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، عدالت نے محفوظ فصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اراکین اسمبلی آج کے اجلاس میں شرکت بھی کر سکتے ہیں اور ضرورٹ پڑنے پر ووٹ بھی کاسٹ کر سکتے ہیں۔