پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دسمبر27 کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن بھی جاری

کراچی (پی پی آ ئی)سندھ حکومت نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے باعث صوبے میں 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو 26 دسمبر کی بھی چھٹی دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے صوبے میں چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق سندھ میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو چھٹی ہوگی جبکہ 27دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی، اس طرح مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے میں 3چھٹیاں مل گئی ہیں کیونکہ 25 دسمبر اتوار کے روز چھٹی ہوتی ہے جبکہ 26 اور 27 کو سندھ حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔