خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گا: رانا ثنااللہ

لاہور(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگرچوہدری پر ویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام اتحادی آپس میں رابطے میں ہیں، پاگل آدمی کو روکا جائے ورنہ یہ ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، آج وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے پرویر الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے۔