پیرس سائیکل ریس: ہالینڈ کے مورینو دوسرے مرحلے میں سر فہرست

 پیرس: نائس پیرس سائیکل ریس میںہالینڈ کے سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینونے دوسرے مرحلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریس کا دوسرا مرحلہ دو سو پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ سن تھیٹو ریس میں ڈچ سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینو نے عمدہ کار کردگی کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی،ڈچ رائیڈر نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے تریپن منٹ چھیالیس سیکنڈز میں طے کیا۔ جرمنی کے جان ڈیجن کوبدوسری اور فرانس کے نیسرنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں مجموعی طور پر زیادہ پوائنٹس کے ساتھ فرانس کے بوہانی نیسرکو برتری حاصل ہے۔

Next Post

پیٹر اینڈرسن افغانستان نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مقرر

Tue Mar 11 , 2014
کابل: سابق آسٹریلوی فرسٹ کلاس کر کٹراور پاپوا نیو گنی کے کوچ پیٹر اینڈر سن کو افغا نستان کی پہلی نیشنل کر کٹ اکیڈمی کاکوچ مقررکر لیا گیا۔پیٹر اینڈر سن اس سے قبل پاپوا نیو گنی میں کرکٹ کوچنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پیٹر اینڈرسن نے آسٹریلیا کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56میچ کھیلے، اینڈرسن پاپوا نیوگنی […]