اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا گیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے صدر عرفان کھوکھر نے اضافہ بلا جواز قرار دیتے ہوئے اوگرا سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ چئیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو سلینڈر ساٹھ جبکہ کمرشل سلنڈر دو سو چالیس روپے مہنگا ہو گیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹفیکشین کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اوگرا نوٹفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے۔
Next Post
پیرس سائیکل ریس: ہالینڈ کے مورینو دوسرے مرحلے میں سر فہرست
Tue Mar 11 , 2014
پیرس: نائس پیرس سائیکل ریس میںہالینڈ کے سائیکلسٹ ہاف لینڈ مورینونے دوسرے مرحلے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریس کا دوسرا مرحلہ دو سو پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں رائیڈرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ سن تھیٹو ریس […]
