کراچی(پی پی آ ئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔پیر کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 970 پر بند ہوا تھا، منگل کو کاروبار کا آغاز نسبتاً تیزی سے ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 37 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔تھوڑے وقت کی تیزی کے بعد شیئرز بازار کو مندی نے آگھیرا اور انڈیکس 1400 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد 39 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی سب سے بڑی وجہ معاشی صورت حال انتہائی مخدوش ہونا ہے، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ سے ب ھی سرمایہ کار خوف کا شکار ہیں۔
Next Post
ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21مثبت کیسزرپورٹ
Wed Dec 21 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں کورونا وائر س کے مثبت کیسزمیں کمی آ گئی۔ گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21مثبت کیسزرپورٹ ہو ئے جبکہ،مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 […]