پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے معاشی مفادات امریکا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں: بلاول بھٹو

واشنگٹن (پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مفادات امریکا کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی کو اہمیت دی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل ساؤتھ ایشیاکے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ رہتا ہے، پاکستان اور امریکا مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ا?گے بڑھ سکتے ہیں، زراعت، صحت، اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے نمٹنا سب سے بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی امداد کے حوالے سے اپیل پر انکے مشکور ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اور یوکرین جنگ نے دنیا کو متاثر کیا، کورونا کی صورتحال سے بھی پوری دنیا کی صورتحال متاثر ہوئی، پاکستان فوڈ سکیورٹی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ مستقبل کے ماحولیاتی سانحات سے نمٹنا بھی بڑا چیلنج ہے، جون سے ستمبر تک پاکستان میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔