اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہاہے کہ آئینی وقانونی طور پرتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پہلے ہونی چاہئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ سپیکر کے بلائے گئے اجلاس کو آئینی تحفظ حاصل ہے،سپیکر کے بلائے گئے اجلاس کو سپیکر ہی ملتوی کر سکتا ہے،ان کاکہناتھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد گورنر کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے،اس وقت پنجاب اسمبلی کے معاملے پر کوئی آئینی بحران نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی کو سیل کرنے کے راناثنا اللہ کے بیان پر بابراعوان نے کہاکہ میں بدمعاشی کی سیاست اور بیان کا کوئی جواب نہیں دینا چاہئے،جس نے جتنی بدمعاشی کرنے ہے وہ کرلے۔
Next Post
تحریک عدم اعتماد رات کے وقت کیسے جمع ہو گئی، پی ٹی آئی قیادت پریشان
Wed Dec 21 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک اعتماد جمع کرادی ہے، تاہم یہ تحریک 19 دسمبر رات 9 بجکر 43 پر جمع ہوئی، جب کہ اسمبلی کا اجلاس شام سوا 7 بجے ختم ہوگیا تھا، اس صورتحال میں تحریک انصاف کی قیادت پریشان اور تذبذب کا شکار ہورہی ہے۔پی ٹی […]