انڈونیشیا : فٹ بال میچ میں گول کیپرکی ٹکر سے کھلاڑی جاں بحق

جکارتہ: انڈونیشین فٹ بال پریمیئر لیگ کے دوران مخالف ٹیم کے گول کیپر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔ انڈونیشین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں پیرسیراجا کلب کے اسٹرائیکر عقلی فیروز گول کرنے کی کوشش میں مخالف ٹیم کے ڈی میں داخل ہوئے تو سیگلی کلب کے گول کیپر آگس رحمان نے ہوا میں اچھل کر فیروز کی گول کرنے کی کوشش روکی تو اس دوران گول کیپر کے نوکیلے جوتے فیروز کے جسم میں پیوست ہو گئے اور وہ زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جہاں سے وہ بقیہ میچ دیکھتے رہے تاہم شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Next Post

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت

Thu May 22 , 2014
ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے دامن چھڑا لیا۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، میں پہلے بھی ایسا کرتا […]