آمدن سے زائد اثاثے عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ ہارون یوسف کو کیس میں اشتہاری قراردیا گیا،، لاہور کی احتساب عدالت پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے ہارون یوسف کوجمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دیدیااور ہارون یوسف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Next Post

تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

Wed Dec 21 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ذرا ئع کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے یونین کونسلز بڑھانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان نے بھی حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخوات دائر کردی۔درخواست میں موقف […]