پی ٹی آ ئی کی وجہ سے پنجاب گزشتہ ساڑھے چار سے انتظامی اور آئینی بحران کا شکار ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وجہ سے پنجاب گزشتہ ساڑھے چار سے انتظامی اور آئینی بحران کا شکار ہے، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں ان لوگوں نے ایک کے بعد ایک سیاسی اور آئینی بحران پیدا کیا ہے۔ اب اسپیکر اعتماد کا ووٹ لینے کو تیار نہیں، گورنر کے بلائے اجلاس کو روکنے کیلئے انہوں نے رولنگ دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر پانے پیغام میں سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ گورنر کی ایڈوائیس پر اجلاس نا بلانا اسمبلی کے قوائد و ضوابط اور آئین کے آرٹیکل 109 کی خلافورزی ہے۔ آئینی عمل سے راہ فرار حاصل کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن گیا ہے۔ اگر اسپیکر کو ہاؤس کا اعتماد حاصل ہے تو اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟ تاخیری حربے استعمال کرنا کا مقصد کیا ہے؟۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اگر پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تو اسپیکر سے کہیں اعتماد کا ووٹ لیں۔ ڈر کس بات سے رہے ہیں؟ اسمبلی تحلیل صرف وہی اسپیکر کر سکتا ہے جس کو ہاؤس کا اعتماد حاصل ہو۔ جس وزیر اعلی کو ہاؤس کی اکثریت ہی حاصل نہیں وہ ایک آئینی اسمبلی کو تحلیل نہیں کر سکتا۔

Next Post

آمدن سے زائد اثاثے عدالت نے وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Wed Dec 21 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر […]