ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دیکر امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: بلاول

واشنگٹن(پی پی آئی) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پرتوجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران خان ایک خاص وجہ کیلئے جلد انتخابات چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں خاص جگہوں پر موجود ان کیحمایتی انتخابات میں مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں جس سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی، افغانستان میں طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔