ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب بھر میں شدید دھند،حد نگاہ صفر، موٹرویز سمیت اہم شاہراہیں بند

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب بھر میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث موٹر ویز سمیت اہم شاہراہوں کو بند کردیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ملتان موٹر وے کو فیض پور انٹرچینج سے ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ موٹر وے کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔موٹر وے حکام نے بتایا کہ موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک جبکہ ایم فائیو شیر شاہ سے گھوٹکی تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔اس کے علاوہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔