ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے: مشعال ملک

اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شدید تشویش کااظہارکرتے ہو ئے کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ سفاک بھارتی فورسز کو مکمل استثنی حاصل ہے اورانہیں بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل کرنے پر ترقی اور انعامات سے نوازا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک ملک بن چکا ہے کیونکہ جب سے وہ برسرقتدارآئے ہیں،مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں قائم جینوسائیڈ واچ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری کر رہا ہے، بھارت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں نسل کشی کے خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کو کسی نہ کسی بہانے سے اذیتیں دے رہی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کو گوانتا نامو بے جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی اداروں کومقبوضہ جموں وکشمیراور بھارت میں بے بس مسلمانوں کو بچانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔