لیگی رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

لندن (پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے،عدالت نے چینل کو مقدمے کے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لندن ہائیکورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے لیگی رہنما کے ٹی وی چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کے ہتک عزت کے مقدمے پر فیصلہ سنایا، ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، جبکہ چینل کو نواز شریف، ناصربٹ کے خلاف برطانیہ میں بے بنیاد الزامات لگانے سے روک دیا اور کہا کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔

Next Post

بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا: شیخ رشید

Thu Dec 22 , 2022
راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، […]