ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے پندرہ دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنیکافیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والیغیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی روستوں پر نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیزکرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے ملک میں دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔