پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متنازع ٹوئٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) متنازع ٹوئٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، ریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پرمبنی ٹویٹس متعدد بارکیں، اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ افواجِ پاکستان کے افسران کے خلاف اعظم سواتی کی ٹوئٹ کو کئی لوگوں نے ری ٹوئٹ کیا، اعظم سواتی پر لگی دفعات پر کم ازکم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بار بار ریاستی ادارے کے افسر کے خلاف ٹوئٹ کی، اعظم سواتی نے ایک ہی جرم کو دہرایا ہے لہٰذا ان کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔