پیرس سائیکل ریس: پانچواں مرحلہ کولمبیاکے کارلوس بیٹانکو ر کے نام

پیرس: کولمبیا کے کارلوس بیٹانکورنے پیرس نائس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیاجبکہ برطانیہ کے گیرینٹ تھومس کی مجموعی برتری برقرارہے۔ریس کا پانچواں مرحلہ 153 کلومیٹرپرمحیط تھا۔ کولمبیا کے کارلوس بیٹانکوراختتامی حد سے نوکلومیٹردورپلوٹون سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن انہیں فنشنگ لائن تک پہنچنے کیلئے لکسمبرگ اورڈنمارک کے سائیکلسٹس کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔بیٹانکورنے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اڑتیس منٹ پندرہ سیکنڈزمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لکسمبرگ کے بوب جنگلزدوسرے اورڈنمارک کے سائیکلسٹ تیسرے نمبرپررہے۔مجموعی برتری برطانیہ کے گیرینٹ تھومس ،جرمنی کے جان ڈیگن کولب کیخلاف تین سیکنڈزکی مجموعی برتری برقراررکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

Next Post

تلکارتنے دلشان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک، حتمی فیصلہ 19مارچ کو ہوگا: سنتھ جے سوریا

Fri Mar 14 , 2014
کولمبو: سری لنکا کے جارح مزاج بیٹسمین تلکارتنے دلشن کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ سرلنکا کے چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کا کہنا ہے کہ دلشن ورلڈ کپ میں شرکت کر نے والی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جائیں گے ، ڈاکٹروں کے مطابق 19مارچ تک دلشن فٹ ہو جائیں گے ، لیکن19مارچ کو ویسٹ […]