ٹی 20ورلڈ کپ: زمبابوے کی متحدہ عرب امارات کو شکست

ڈھاکا: ورلڈ کپ ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔سلہٹ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں یو اے ای ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔سواپنل پٹیل نے 30 رنز کا اضافہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 3 ، سکندر رضا اور چتارا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 13 اعشاریہ 4 اوورز میں پورا کر لیا۔ایلٹن چیگمبرا نے 53 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔

Next Post

ہاکی کے انٹرنیشنل میچز کے دورانیہ میں کمی

Fri Mar 21 , 2014
کراچی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کے انٹرنیشنل میچ کا دورانیہ کم کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اب ہر میچ 70 کی بجائے 60 منٹ کا ہوگا۔ جس میں اب 15,15 منٹ کے چار ہاف ہونگے۔ اس سے قبل 35,35 منٹ کے دو ہاف کھیلے جاتے تھے۔ نئے فیصلے کے مطابق ہر گول اور پنلٹی کارنر کے بعد 40 […]