لاہور: پاکستان کے امجد امین بٹ نے ملائیشیا میں جاری کامن ویلتھ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لئے گولڈمیڈل حاصل کر لیا ۔ امجد امین بٹ نے 50 سے 54 سال کیٹگری کی 64 کلوگرام کلاس میں سب سے زیادہ وزن اٹھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کے دوسرے ویٹ لفٹر الیاس بٹ 40 سے 44 سال کی کلاس میں آج اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ ماسٹر کلاس میں شرکت کر رہا ہے۔