انڈین ویلز ٹینس: راجر فیڈرر ، الیگزینڈر ڈو گلو پولو سیمی فائنل میں

کیلیفورنیا: راجر فیڈرر،الیگزینڈر ڈوگلوپولوانڈین ویلزٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ سابق عالمی نمبرایک سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرراوریوکرائن کے الیگزینڈرڈوگلوپولوو انڈین ویلزٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سوئس ماسٹرراجرفیڈررکا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے تھا۔ سابق عالمی نمبرایک کھلاڑی نے اینڈرسن کوباآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرآخری چارکھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور1-7 اور1-6 رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈررکا مقابلہ یوکرائن کے الیگزینڈرڈوگلوپولووسے ہوگا۔جبکہ الیگزینڈرڈوگلوپولوو کی ایونٹ میں کامیابی کا سفربھی جاری ہے۔ ڈوگلوپولوو نے برطانیہ کے اینڈی مرے کوشکست دینے والے کینیڈا کے میلوس راﺅنچ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ڈوگلوپولوو نے کینیڈین کھلاڑی کے خلاف 3-6 اور4-6کے اسکورکے ساتھ فتح حاصل کی۔

Next Post

پیرس سائیکل ریس: پانچواں مرحلہ کولمبیاکے کارلوس بیٹانکو ر کے نام

Fri Mar 14 , 2014
پیرس: کولمبیا کے کارلوس بیٹانکورنے پیرس نائس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیاجبکہ برطانیہ کے گیرینٹ تھومس کی مجموعی برتری برقرارہے۔ریس کا پانچواں مرحلہ 153 کلومیٹرپرمحیط تھا۔ کولمبیا کے کارلوس بیٹانکوراختتامی حد سے نوکلومیٹردورپلوٹون سے آگے نکلنے میں کامیاب ہوگئے لیکن انہیں فنشنگ لائن تک پہنچنے کیلئے لکسمبرگ اورڈنمارک کے سائیکلسٹس کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔بیٹانکورنے […]